تجارت اور معاشی تعاون کے امکانات کا جائز ہ لینا ہوگا‘ برطانیہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان اور برطانیہ اس سال اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس موقع پر دونوں ممالک کو جائزہ لینا چاہیے کہ ان کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کے کتنے امکانات میں یہ بات برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت کے نمائندہ بین انسائٹ نے پاکستان کے ایک ہفتہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے اضافے اور پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا وفد نے اسلام آباد میں وزارت تجارت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں برطانوی تجارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ برطانوی وفد نے جی ایس پی پلس سمجھوتے کے تحت پاکستان کی یورپی ملکوں کو برآمدات کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی وفد نے کراچی‘ لاہور ‘ اسلام آباد اور سیالکوٹ کے صنعتی علاقوں کا دورہ کیا۔