• news

ایس ایس پی تشدد کیس‘ 2 ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب‘ عمران‘ قادری کی جائیدادوں کی تفصیل کیلئے دوبارہ نوٹس

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں دو ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا ۔ عدالت نے عمران اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے متعلقہ حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کیوں پیش نہیں ہوئے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عصمت اللہ جونیجو محکمانہ کورس پر امریکہ میں ہیں اور 26ستمبر تک چھٹی پر ہیں فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کوہدایت کی کہ وہ کیس کے تمام گواہوں کو دوبارہ سمن جار ی کریں۔عدالت نے پولیس سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات بارے استفسار کیا تو فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پوچھا ہے کہ کس ایریا کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن