افغانستا ن مسائل کا بہترین حل نئے انتخابات ہیں: جنرل (ر) علی قلی خان
کراچی (سٹاف رپورٹر) ویٹرنز آف پاکستان (سابق پاکستان ایکس سروسزایسوسی ایشن) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کی زیرصدارت مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں سی پی این ای ارکان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ارکان نے جنوبی ایشیا کیلئے نئی امریکی پالیسی کے خلاف عوامی سطح پر اظہار یکجہتی اور کثیر تعداد میں ہونے والے مظاہروں کو قابل تحسین قرار دیا۔ افغانستان کے مسائل کا بہترین حل یہی ہے کہ وہاں اقوام متحدہ امن فوج کی زیرنگرانی نئے انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ اجلاس میں پچاس برس تک پاکستان سے جزام کا مرض ختم کرنے کیلئے عظیم خدمات انجام دینے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر اظہارافسوس کیا گیا۔