عدلیہ مخالف بیان بازی‘ نوازشریف کی نظر ثانی اپیل مسترد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) عدلیہ مخالف بیان بازی پر نوازشریف کی نظر ثانی اپیل مسترد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔مقامی وکیل کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف مسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں جو آئین اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ملکی قوانین کے پاسدار شہریوں کو ہی شفاف ٹرائل کا حق ہے جبکہ عدالتی فیصلوں کے خلاف نظر ثانی اپیلیں بھی وہی شخص دائر کر سکتا ہے جو ملکی آئین کی تابعداری کرتا ہو۔