• news

نااہلی کے بعد نام سے رجسٹر پارٹی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست، الیکشن کمشن نے نواز شریف سے 13 ستمبر کو جواب مانگ لیا

اسلام آباد+لاہور (خصوصی نمائندہ+نامہ نگار) الیکشن کمشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہلی کے بعد پارٹی کے سربراہ اور ان کے نام سے درج پارٹی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر تیرہ ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ مسلم لیگ ن پارٹی رجسٹریشن اور سابق وزیر اعظم کی سیاسی سرگرمیوں کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 13 ستمبر دس بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے جس شخص کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا اس کے نام سے درج پارٹی کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جائے الیکشن کمیشن میں رئیس عبدالواحد ایڈوکیٹ نے نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن