• news

ایل ڈی اے کرپشن سکینڈل میں ملوث 4افسر گرفتار

لاہور (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید وقار اور نبیل احمد شامل ہیں ۔ ملزمان پر کمرشلائزیشن فیس کے خوردبرد کی مد میں 16 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید وقار کا تعلق ای ایم ای اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اصغر کا تعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے جعلی رسیدوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔ملزمان کے خلاف اپریل 2017ء میں باقاعدہ انکوائری کا آغاز ہوا۔ نیب لاہور اسی کیس میں ایل ڈی اے کے دو کرپٹ اہلکاروں کو جولائی میں گرفتار کر چکا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا جہاں ملزمان کا 11ستمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن