• news

نارنگ منڈی: ایف ایس سی کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق، فوڈ پوائزننگ کا خدشہ، والدین پر غشی طاری

نارنگ منڈی (نامہ نگار) ایف ایس سی کا طالب علم علی اشعر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے والدین حواس کھو بیٹھے۔ متوفی معروف ماہر تعلیم اور سینئر ہیڈماسٹر (ر) گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ نور محمد اعجاز کا نواسہ تھا۔ بتایا جاتاہے کہ متوفی کو قے آنے سے حالت اچانک بگڑگئی، فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈ اکٹروں نے لاہور ریفر کر دیا۔ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑگیا۔ خدشہ ہے کہ وہ فوڈ پوائزننگ کے باعث جاں بحق ہوا۔ متوفی کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔ جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی، والدین پر غشی طاری تھی۔

ای پیپر-دی نیشن