امریکی سفارتکاروں نے اسلام آباد کی مویشی منڈی کا دورہ کیا ‘بیل کے دانت دیکھے، بیوپاری کے 2 لاکھ مانگنے پر سودا نہ ہو سکا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں نے مقامی مویشی منڈی کا دورہ اور وہاں لائے گئے قربانی کے جانور دیکھے۔ امریکی سفارتکاروں نے ایک بیل کے دانت دیکھے اور بیوپاری سے سودا کرنے کی کوشش بھی کی۔ خاتون سفارتکار نے بیل کا نام ببلو تجویز کیا۔ سفارت کاروں اور بیوپاری کے درمیان بیل کی قیمت پر ٹوٹی پھوٹی اردو میں مکالمہ بھی ہوا۔ بیوپاری کی جانب سے 2 لاکھ روپے طلب کرنے پر سفارتکار نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ایک لاکھ میں بیل دے دیا جائے مگر بیوپاری نے صاف انکار کر دیا۔