ٹرمپ کی پالیسی: خواجہ آصف 8 ستمبر کو چین جائیں گے‘ افغان معاملے پر علاقائی فورسز سے ملکر چلیں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف 8ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔ وہ امریکی پالیسی پر چینی حکام سے بات چیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف ستمبر کے دوسرے ہفتے روس، ایران اور ترکی کا دورہ کریں گے۔ایران روس اور ترکی کو پاکستان کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان معاملے پر علاقائی فورسز سے مل کر چلیں گے۔