• news

عید پر دہشت گردی کا خدشہ سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد + لاہور (آن لائن+ نامہ نگار) قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں نیم فوجی دستے ہائی الرٹ ہوں گے اورآ ج علی الصبح وزارت داخلہ کا ائیرونگ بھی الرٹ رہے گا۔نیکٹا کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹس کو سنجیدگی سے لیں اور عید کی نماز کے اجتماعات چار دیواری کے اندر انعقاد یقینی بنائیں اور اجتماعات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں۔ چاروں صوبوں کے پی ڈی ایم ایز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے کہ عید کے اجتماعات کی مخصوص جگہوں پر مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے قربانی کی کھالیں بغیر این او سی اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں میں 75ہزار جبکہ لاہور میں 14ہزار پولیس اہلکار سپیشل ڈیوٹی کریںگے ۔، نماز عید کے تمام بڑے اور چھوٹے اجتماعات پر سکیورٹی الرٹ رہے گی۔ تعینات پولیس اہلکاروں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی اورڈیوٹی میں ذرا سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن