• news

گاہکوں کی قوت خرید کم، سگیاں پل کی مویشی منڈی میں بیوپاری خریداروں کے منتظر

لاہور (نیشن رپورٹ / فدا حسین) دریائے راوی کے کنارے سگیاں پل کے قریب لاہور کی دوسری بڑی مویشی منڈی عید قربان کے جانوروں سے سجی ہوئی ہے۔ شیخوپورہ روڈ تک 6 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی مویشی منڈی خوبصورت جانوروں سے بھری ہوئی ہے یہاں کے بیوپاریوں نے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بکروں اور بیلوں کو رنگ برنگ مصنوعی پھولوں اور گھنٹیوں سے سجایا ہے۔ پنجاب بھر سے لائے گئے خوبصورت جانور خریداروں کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ ہر سائز اور ہر شکل کے بکرے اور گائے منڈی میں موجود ہیں۔ ایک نارمل بکرے کی قیمت 30 سے 45 ہزار مانگی جارہی ہے۔ جبکہ گائے کی قیمتیں ہزاروں اور لاکھوں میں ہیں۔ خریداروں کی قوت خرید کم ہونے کے باعث اس سال جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق شاہ پور کانجراں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سگیاں پل پر قربانی کے جانور منتقل کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن