پولیس نے بے نظیر کی گاڑ ی کو اکیلا چھوڑ دیا: قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) بے نظیر بھٹو قتل کیس کا 46 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ سعود عزیز نے بے نظیر بھٹو کی باکس سکیورٹی سے متعلق ایلیٹ پولیس یونٹ ہٹائی۔ پولیس نے بینظیر بھٹو کی گاڑی کو اکیلا چھوڑ دیا۔ ایک گھنٹہ 40 منٹ بعد ہی جائے وقوعہ کو دھونے سے شواہد ضائع ہوئے۔ جائے وقوعہ دھونے سے ڈی این اے ٹیسٹ کرنا ممکن نہ رہا۔ پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے بے نظیر کی وجہ موت کا بھی پتہ نہیں چلا۔ استغاثہ گرفتار پانچوں ملزموں کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ پانچوں گرفتار ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جا رہا ہے۔ پرویز مشرف کو پیش ہو کر صفائی دینے کے لیے بار بار سمن جاری کیے۔ پرویز مشرف کو سکائپ کے ذریعے بھی بیان دینے کی پیش کی گئی۔ مشرف کے خلاف کیس الگ چلایا جائے گا۔ پراسیکیوشن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ جائیداد آصف زرداری ہی کی ہیں۔