لاہور : عید الاضحی سے ایک روز قبل برائلر گوشت کی قیمت میں 16روپے کلو اضافہ
لاہور( خبر نگار) عید الاضحی سے ایک روز قبل حیرت انگیز طور پر برائلر گوشت کی قیمت میں 16روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ۔برائلر گوشت کی قیمت16روپے اضافے سے 154 روپے سے بڑھ کر 170روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے صرف ایک روز قبل برائلر گوشت کی قیمت میں 16روپے فی کلو اضافے پر حیرانی کا اظہار کیا گیا۔