• news

وزیراعظم سے طارق فضل، ڈاکٹر درشن، سردار مہتاب اور ڈپٹی سپیکر جاوید عباسی کی ملاقاتیں

اسلام آباد (اے اےن اےن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن نے وزیراعظم آفس میں الگ الگ ملاقات کی۔ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے بھی وزیراعظم کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے امور کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن