• news

فیروزوالہ: لٹکتے تار سے کرنٹ لگنے سے عید منانے گھر جانے والے 8 ٹرین مسافر زخمی

فیروزوالہ (نامہ نگار) شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب بجلی کے پول کی حفاظتی تار عید منانے اپنے گھروں کو جانے والے ٹرین سوار مسافروں کو لگنے سے کمسن بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریل کار ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ شاہدرہ سٹیشن کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ بجلی کے کھمبے کی تار لٹک رہی تھی جو ٹرین سوار چھت پر اور ٹرین کے ساتھ لٹکے ہوئے افراد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو عملے نے طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن