امریکہ نے بلوچستان میں حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا: خرم دستگیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے بلوچستان میں حملہ کیا تو چین اسے سی پیک پر حملہ تصور کرے گا۔ امریکی حملے کو چین نہیں ہم روکیں گے۔ امریکی حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم کو سفارش کر چکا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ القاعدہ کو ختم کرنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف عید کے فوراً بعد چین جائیں گے۔ اس کے بعد روس جائیں گے۔ ٹرمپ کی تقریر میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر نہیں تھا، تین سال میں امریکہ نے پاکستان کو کوئی قابل ذکر فوجی ساز و سامان نہیں دیا۔