بے نظیر کیس میں پیپلزپارٹی نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا: سعد رفیق
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں حصول انصاف کےلئے ان کے ورثا اور پیپلز پارٹی نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف نا اہلی کیس اور بے نظیر قتل کیس کے نتائج نے نظام پر شبہات میں اضافہ کردیا ہے اور پرویز مشرف پاکستان کے نظام عدل سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو ، اکبر بگٹی، لال مسجد قتل عام اور ججز نظر بندی کے بڑے ملزم پرویز مشرف کے باہر جانے کا کریڈٹ دھرنا دینے اور دلوانے والوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ بحالی تحریک کے نتیجے میں عدلیہ بحال کروا لی مگر اس کا وقار اور آزادی بحال نہیں کرواسکے۔ توانا، شفاف اور فعال جمہوریت کے قیام کیلئے اہم سٹیک ہولڈرز نے اپنی ذمہ داری سے پہلوتہی کی ہے ۔