• news

سانگلا ہل: پہاڑی سے گر کر نوجوان جاں بحق

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی قائد اعظم ہل پارک میںوارڈ نمبر4پرانا چہور کے عمر حیات راجپوت کا جواں سالہ بیٹا بلال عمر پہاڑی سے گر کر موت کی آغوش میں چلا گیا ، بلال عمر پہاڑی کی سیڑھیوں کے ساتھ لگے حفاظتی جنگلے کے ساتھ جھولتے ہوئے بلند پہاڑی سے گر گیا،جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا، بلال عمر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن