پی ٹی آئی نہیں چاہتی میں عوام کی خدمت کروں: شہباز شریف
لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے عید کے دوسرے روز چلڈرن ہسپتال لاہور مےں 614 بستروں پر مشتمل نئے انڈور بلاک کاافتتاح کیا۔اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے تےار ہونےوالے نئے بلاک کے افتتاح کے بعد چلڈرن ہسپتال مےں بستروں کی تعداد 1100 ہوگئی ہے۔نئے بلاک مےں 16 نئے آپرےشن تھےٹرز بھی بنائے گئے ہےں جبکہ بچوں کے کےنسر وارڈ کےلئے بستروں کی تعداد 100 تک بڑھا دی گئی ہے۔رواں ماہ پہلے مرےض کا بون مےروٹرانسپلانٹ ہوگا۔ شہبازشرےف نے نئے بلاک کے افتتاح کے بعد مختلف وارڈز کا دورہ کےا اور زےرعلاج بچوں کی عےادت کی۔وزےراعلیٰ نے بچوں کےلئے ہسپتال مےں فراہم کی جانے والی تفرےحی سہولتوں کا بھی جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ نے زےر علاج بچوں کو پےار کےا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو معےاری طبی سہولتےں فراہم کرنے کےلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور میرا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے جسے ہر حال میں پورا کرونگا۔ وزیر اعلی نے بعض مقامات پر صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتال مےں صفائی کا معےار انتہائی معےاری ہونا چاہےے۔ وزےراعلیٰ نے کارڈیک وارڈ کی ہےڈ نرس کے کےنسر کا علاج مکمل طور پر فری کرانے کی ہداےت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بچوں کے پیچیدہ امراض کا علاج بھی ہو رہا ہے۔ ےہ حقےقی معنوں مےں دکھی انسانےت کی خدمت ہے۔ پاکستان دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے ہی بنا تھا۔ آئےں ہم سب ملکردکھی انسانےت کا ہاتھ تھام لےںاور انہےں شاندار علاج معالجہ فراہم کرےں ۔چلڈرن ہسپتال مےں سو فےصد سرجری، علاج معالجہ اورادوےات فری مہےا کی جارہی ہے ۔عےد کے موقع پر مےرا پےغام ہے کہ اےثار اورقربانی دےکر دکھی انسانےت کے دکھوں کا مداوا کرےں ۔ مجھے بے بنےاد الزامات مےں مت الجھائےں ،مجھے عوام کی خدمت اورمزدوری کرنے دےں اوربے بنےاد الزامات مجھے عوام کی خدمت سے نہےں روک سکتے۔ ملتان مےٹروبس پراجےکٹ مےں مبےنہ کرپشن کے حوالے سے جو بے بنےاد الزامات لگائے گئے اس کا ثبوت ا للہ تعالیٰ نے دے دےا ہے۔ہمارے سب سے قابل اعتماد دوست چےن کے سفارتخانے کے ذرےعے مےرے بےان کی توثےق کی گئی ہے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیا گیا ہے۔ چےن نے اتنا مضبوط اورٹھوس پےغام دےا ہے کہ اس کے بعد ہر الزام ختم ہوگےا ہے اور اب کوئی ثبوت نہےں چاہےے،یہ میری ہی نہیں بلکہ 21 کروڑ عوام کی فتح ہے۔ جھوٹ اورفریب کے ذرےعے الزام تراشی کرنے والوں کے سامنے نتےجہ آچکا ہے، اب وہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ پاکستان اورہماری عزت چےن کے لوگوں کی نظر مےں مزےد بڑھی ہے ۔ہمارے مخالفےن خصوصاً بھارت کی نظر مےں بھی پاکستان کی عزت و توقےر مےں اضافہ ہوا ہے ۔ بھارت اور مخالفےن سی پےک پر وار کرنا چاہتے ہےں لیکن سےاسی و عسکری قےادت کے مشترکہ عزم کے باعث سی پےک ٹےک آف کرچکا ہے اوریہ اپنی منزل پر پہنچے گا۔ سی پےک کے باعث بھارت کے پےٹ مےں بل پڑھ رہے ہےں اور مڑور اٹھ رہے ہےں اور انکے آلہ کار بھی سی پےک کو پھلتا پھولتا نہےں دےکھنا چاہتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نہےں چاہتی کہ مےں عوام کی بے لوث خدمت کروں لےکن مخالفےن سن لےں مےں خادم کی طرح عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ مےں پاکستان کےلئے ہرقیمت دےنے کےلئے تےار ہوں ۔مےں عوامی خدمت کے سفر سے پےچھے نہےں ہٹوں گا۔پاکستان کو عظےم سے عظےم تر بنائےں گے۔ عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترک صدر‘ ترک وزیراعظم اور عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور مسرت کے اس موقع پر ترک قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ رشتہ ہر آنے والے دن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا انٹرنیشنل چیرٹی ڈے منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرنا اور خیراتی اداروں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ اللہ کے عطا کئے ہوئے حلال رزق میں سے مستحق افراد کو اپنی حیثیت کے مطابق مالی معاونت کرنا بڑی عبادت اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا درس ہے۔ وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال‘ ورلڈ الیون کے دورہ لاہور اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ روز اسلام پورہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر غور کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ صوبے بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شہبازشریف نے نماز عیدالاضحی رائے ونڈ میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی‘ خوشحالی و سالمیت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دعا کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ شہبازشریف نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ آج (منگل کو) لندن کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں پر وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔