• news

میانمارمیں مسلمانوں پر مظالم، رابی پیر زادہ کا اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ پچھلے 75برسوں سے برما کے مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بد قسمتی سے امت مسلمہ خاموشی سے سارے مظالم دیکھ رہی ہے ، امریکہ اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان مظالم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی انسانیت کی تذلیل کی اجازت نہیں دیتا مگر پچھلے 75سالوں سے ہمارے لاکھوں مسلمان بہن بھائیوں کو برما حکومت کی سرپرستی میں سرعام قتل کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خط لکھ رہی ہوں کہ وہ برما میں مسلمانوں کی قتل و غارت بند کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن