آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری‘پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کا چھٹی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راو¿نڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ کی دوسری پوزیشن ہے۔ باولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی میں بہترین باولر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے اور بھارت تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330 رنز بنائے جبکہ ٹنڈولکر کا رینکنگ پوائنٹ 887 کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے، پاکستان کے بابر اعظمپانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چھٹے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک ساتویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر ہیں۔ باو¿لرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، بھارت کے جسپریت بمرا چوتھے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، پاکستان کے حسن علی ساتویں، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور انڈیا کے اشر پٹیل دسویں نمبر پر ہیں۔آل راو¿نڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز چوتھے، آسٹریلیا کے جیمز فالکنر پانچویں، انگلینڈ کے بین سٹوکس چھٹے، آسٹریلیا کے مچل مارش ساتویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور زمبابوے کے سکندر رضا دسویں نمبر پر ہیں۔