• news

برسلز : بمبار ہونے کے مذاق پر پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار،50سالہ شخص گرفتار

برسلز (اے این این ) برسلز سے میڈرڈ جانے والی رائن ایئر کی ایک پرواز کو دو گھنٹے تک تاخیر سے روانہ ہونا پڑا کیونکہ اس پر سوار بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے بموں سے مسلح اسلامی شدت پسند ہونے کے حوالے سے مذاق کرنا شروع کر دیا۔حکام کو دو گھنٹے تک طیارے کی مکمل تلاشی لینا پڑی اور مسافروں کو طیارے سے اتارا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ افراد سنیچر کی صبح اس پرواز پر سوار ہوئے تو بظاہر وہ شراب کے نشے میں تھے۔ایک 50 سالہ شخص کو اس حوالے سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس پرواز کے کمانڈر نے نو افراد کو لے جانے سے انکار کر دیا تھا جن میں سے ایک نے ایسا مذاق کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ان مسافروں کا سامان بھی طیارے سے اتار لیا گیا اور پولیس کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے اس کا جائزہ لیا۔
بمبار

ای پیپر-دی نیشن