بھارت کے بعض علاقوں میں قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ ضبط کر لئے گئے: سعودی اخبار
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے بعض علاقوں کی انتظامیہ نے قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ ضبط کر لئے۔ سعودی عرب اخبار کے مطابق ہر سال عیدالاضحی کے موقع پر اونٹ کی قربانی کی روایت قائم تھی مگر امسال حکومت نے ان پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد مختلف علاقوں سے لائے گئے اونٹ انتظامیہ نے ضبط کر لئے۔ پی ایف اے نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل باغپت سے12، بھارتی علاقہ جعفر آباد سے 2، سونی پت سے7، صاحب آباد سے 8 اونٹوں کو آزاد کرایا گیا جبکہ غازی آباد سے 10 اونٹوں کو پکڑا گیا۔ پی ایف اے اور انیملس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹس کے افسر سوربھ گپتا نے بتایا کہ تمام اونٹوں کو غیر قانونی طور پر لایا جا رہا تھا، ان کی طبی جانچ کے بعد راجستھان کے شیلٹر ہوم بھیج دیا جائے گا۔ جعفر آباد اور دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں اونٹ کی قربانی کی جاتی رہی ہے لیکن امسال عیدالاضحی سے 2، 3 دن قبل مقامی تھانہ پولیس نے اونٹ کی قربانی پر پابندی عائد کر دی اور یہاں سے پی ایف اے والے اونٹوں کو لے گئے جس کی وجہ سے اس مرتبہ بعض بھارتی علاقوں میں اونٹ کی قربانی نہیں کی جا سکی۔
سعودی اخبار