• news

شام میں داعش کا حملہ‘ دو روسی فوجی ہلاک‘ دہشت گرد رقہ شہر سے پسپا

دمشق (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) شام کے شہر رقہ میں لڑائی جاری ہے۔ شامی فورسز نے قدیمی شہر سے دہشتگردوں کو نکال باہر کیا ہے۔ یہ غیرملکی جنگجوﺅں کے لیے بیس کا کام کرتا تھا۔ مشرقی شامی صوبے دیرالزور میں داعش کاحملہ، 2 روسی فوجی ہلاک ۔مشرقی شام میں داعش کے حملے میں 2 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے مشرقی علاقے میں بیس پر دہشتگردوں کے حملے میں متعدد فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن