گڑھ مہاراجہ: دریائے چناب میں نہاتے دو سگے بھائی خاتون کزن سمیت ڈوب گئے
گڑھ مہاراجہ ، کراچی (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) دریائے چناب میں نہاتے دو سگے بھائی خاتون کزن سمیت ڈوب گئے۔ گڑھ مہاراجہ کے نزدیک دریائے چناب پر احمد پور سیال کی فیملی سیر وتفریح کےلئے آئی ہوئی تھی کہ اچانک نہاتے ہوئے دو بھائی ڈاکٹر سید علی تقی،سید نجی اﷲ شاہ نقوی اور کزن روضیہ ضمیر گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ڈاکٹرسید علی تقی اورروضیہ کی نعشیں مل گئیں۔ انکی نمازہ جنازہ احمد پو ر سیال میں ادا کر دی گئی جبکہ سید نجی اﷲ شاہ نقوی کی نعش ابھی تک نہیں نکالی جا سکی۔ ریسکیو1122کی ٹیمیں نعشیں نکالنے میں مصروف ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں حب ندی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان کی نعش نکال لی گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے تینوں نوجوانوں کا تعلق لیاری سے تھا۔
ڈوب گئے