فیصل آباد، چک امرو‘ رنگپور‘ اوکاڑہ، فیروزوالا‘ واربرٹن: 3 خواتین سمیت 6 افراد کی خودکشی
فیصل آباد، چک امرو، رنگپور، اوکاڑہ، واربرٹن فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو شادی شدہ خواتین، میٹرک کی طالبہ سمیت 6 افراد نے خودکشی کرلی۔ فیصل آباد میں امین پور بنگلہ کے 45 سالہ اصغر علی نے غربت او رمعاشی حالات سے تنگ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اوکاڑہ کے نواحی گاﺅں 39/4-L میں چار بچوں کی ماں انور بی بی نے گھریلو جھگڑے پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور ہسپتال لے جاتے راستے میں دم توڑ گئی۔ چک امرو میں تھانہ نورکوٹ کی حدود میں موضع منڈی خیل کے نصیر کے20 سالہ بیٹے نعمان نے عید کی رات والد کے پسٹل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔نورپور تھل کے 30 سالہ شادی شدہ نوجوان محمد علی جوئیہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد (کالا شاہ کاکو) میں میٹرک کی طالبہ سعدیہ بی بی کی خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واربرٹن کے نواحی گاﺅں چک 575 میں دو بچوں کی ماں مہوش بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں