ٹرمپ کا نوجوان تارکینِ وطن کو تحفظ دینے کا پروگرام ختم کرنیکا فیصلہ: ایسا نہ کریں: سپیکر
نیویارک (بی بی سی) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوان غیر قانونی تارکینِ وطن کو تحفظ دینے والے ایک پروگرام کو ختم کر دیا جائے۔ ٹرمپ کانگریس کو چھ ماہ کی مدت دیں گے کہ اس پروگرام کا متبادل تیار کیا جائے۔ توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات کا اعلان آج کریں گے۔ ڈاکا نامی اس پروگرام کو صدر اوباما نے متعارف کروایا تھا اور اس پروگرام کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو ملک بدری سے بچایا جاتا ہے اور انھوں پڑھنے اور کام کرنے کے پرمٹ دئیے جاتے ہیں۔ بہت سی امریکی کمپنیوں جیسے کہ مائیکروسافٹ اور گوگل نے اس پروگرام کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔ ڈاکا پروگرام سے تقریباً 750000 نوجوانوں کو امریکہ میں رہنے کی عبوری اجازت دی جاتی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر پال رائن نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوان غیر قانونی پناہ گزینوں کو تحفظ فراہم کرنے والا پروگرام منسوخ نہ کریں ”ڈریمرز“ کے نام سے معروف ”ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیولز“ نامی یہ پروگرام سابق صدر بارک اوباما کے دور میں شروع ہوا تھا اور اس کے تحت ایسے غیر قانونی پناہ گزینوں کو تحفظ دیا گیا تھا جو بالغ ہونے سے قبل امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔
فیصلہ