• news

4 خودکشیاں: سمن آباد میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے پر زہر نگل لیا

لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) مختلف واقعات میں گھریلو جھگڑوں اور دیگر وجوہات پر 2 شادی شدہ خواتین سمیت 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ سمن آباد کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر 3 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ نیومز نگ چوک ٹانگے والا کی 25 سالہ شبنم کا اپنے خاوند مظہر سے اکثر گھرےلو اخراجات پر جھگڑ ا رہتا تھا۔ گز شتہ روز میاں بیوی میں تلخ کلا می ہوگی جس پر شبنم نے دلبرداشتہ ہو کر زہرےلی گولےاں نگل لیں۔ حالت غےر ہونے پر شبنم کوطبی امداد کیلئے ہسپتا ل لے جا یا گیامگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ شبنم کے اہل خانہ کے مطابق مظہر خاوند کوئی کا م نہیں کرتا تھا۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں شفقت علی کی بیوی شمیم اختر کا گھریلو تنازعہ پر اپنے خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ عارف روڈ ساہیوال کی کچی آبادی کالونی میں 35 سالہ عبدالرحمن کا والد سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔ چنیوٹ میں 22 سالہ قیصر نے بیوی سے جھگڑے پر پھندا لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن