• news

گوجرانوالہ: ہسپتال کے باتھ روم میں گر کر مریض جاں بحق، تعفن پھیلنے پر پتہ چلا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باتھ روم مےں گر کر مریض جاں بحق ہوگیا۔ ہر طرف بد بو پھےل جانے پر نعش کو باتھ روم سے برآمد کر کے ڈےڈ ہاﺅس منتقل کر دےا گےا۔عےد کے روز کنگنی والہ کے قرےب تےز رفتار کار کی زد مےں آکر 30 سالہ نامعلوم نوجوان شدےد زخمی ہو گےا تھا جسے تشوےشناک حالت مےں طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لاےا گےا جہاں پر مرےض رفع حاجت کےلئے باتھ روم گےا تو وہ وہےں گر کر دم توڑ گےا جس کا کسی کو علم نہ ہو سکا۔تاہم نعش سے اٹھنے والے تعفن سے ہر طرف بدبو پھےل گئی جس کی وجہ سے مرےضوں اور انکے لواحقےن سمےت سٹاف کو بھی بے حد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاکروب نے بد بو دار چےز ہر طرف دےکھنے کے بعد باتھ روم چےک کےا تو اس مےں نوجوان مردہ حالت مےں پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن