• news

-سینیٹر طلحہ کا اردگان کو خط‘ روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی سامان بھجوانے کیلئے طیارہ مانگ لیا

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر محمد طلحہ محمود نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ترک صدر سے امدادی سامان بھیجنے کے لئے تعاون اور طیارہ مانگ لیا۔ ترک صدر طیب اردگان کے نام خط میں سینیٹر طلحہ نے ترک صدر کی جانب سے متاثرہ مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا وہ میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ترکی کی حکومت ان کی مدد کرے۔ انہوں نے طیب اردگان سے اپیل کی وہ حکومتی نمائندہ اور میڈیا وفد کو بھی ہمارے ساتھ میانمار اور بنگلہ دیش بھجوائے تاکہ متاثرہ مسلمانوں کو مشکل گھڑی میں ریلیف مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن