ڈاکٹر مشرف رسول پی آئی اے کے سی ای او تعینات، چارج سنبھال لیا
لا ہور +اسلام آباد ( خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر مشرف رسول پاکستان ائرلائن کارپوریشن لمیٹڈ کے پہلے سی ای او تعینات کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر مشرف رسول پی آئی اے کے 2016ءمیں پبلک لمیٹڈ کمپنی بننے کے بعد پہلے سی ای او ہیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈاکٹر مشرف رسول نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر مشرف پبلک سیکٹر مینجمنٹ، سروس ریفارمز میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔