235کلو میٹر طویل انڈس ہائی وے کو سی پیک کے تحت چار رویہ شاہراہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انڈس ہائی وے کو بہتر بنانے اور چوڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 20ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ بات وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ایک انٹر ویو میں بتائی ۔ انہوںنے کہا کہ 235 کلومیٹر طویل انڈس ہائی وے کو تین سال کے عرصے میں چاررویہ شاہراہ میں تبدیل کیا جائے گا۔اس شاہراہ کی تکمیل سے خیبرپی کے کے جنوبی اضلاع میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔