• news

14 افسر تبدیل‘ ٹوبہ‘ نارووال کے ڈپٹی کمشنر کو او ایس ڈی بنا دیا

لاہور+ ٹوبہ ٹیک سنگھ (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) حکومت پنجاب نے دو اضلاع کے ڈی سی سمیت 14 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق معظم اقبال سپرا ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ قاسم محمود علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ عامر نائیک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم کو تبدیل کرکے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری اور بلال ہاشم پی ایس او ٹو سی ایم کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری فنانس تعینات کیا گیا ہے۔ رفاقت علی ڈی سی نارووال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ علی اون قمر ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ڈی سی نارووال تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فنانس ڈی جی خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ عدنان ظفر خان پراجیکٹ ڈائریکٹر پناب ایڈیز پروگرام کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عظیم ربانی تعیناتی کے منتظر کو ایڈمنسٹریٹر الفلاح بلڈنگ تعینات کیا گیا ہے۔ مرزا نصیر عنایت تعیناتی کے منتظر کو ٹاسک فورس برائے زراعت لگانے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔ کرن خورشید ایڈیشنل سیکرٹری فناسن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس برائے زراعت‘ طارق رضا تعیناتی کے منتظر کو سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن‘ عبدالرزاق پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں بطور سپیشلسٹ تعینات تھے کو سی ای او لاہور پارک کمپنی ہائر ایجوکیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت نے کالعدم اور زیر مشاہدہ مذہبی تنظیم کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا کو عہدہ سے ہٹا کر او ایس ڈی بنایا، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا نے کالعدم مذہبی تنظیم جماعة الدعوة کی زیر مشاہدہ ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کا این او سی جاری کردیا تھا جبکہ عید الاضحی کے روز کھالیں اکٹھی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے خفےہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی رپورٹ پر تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے مذکورہ تنظیم کے تحصیل ٹوبہ کے امیر خالد عظیم کے خلاف مقدمہ درج کی۔ حکومت پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازی خان ایس ایس پی رحمت اللہ خان نیازی کو تبدیل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک کو آر پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن