• news

رجسٹرار آفس کی غلطی، حافظ سعید کی نظربندی کا کیس دو رکنی بنچ میں لگا دیا مقدمہ سنگل بنچ کو بھجوا دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجوا دیا۔ حافظ سعید کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے حافظ سعید کی نظربندی میں غیر قانونی طور پر نوے روز کی توسیع کر دی ہے۔ حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر حافظ سعید کو نظربند کر رکھا ہے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رجسٹرار آفس کی غلطی سے کیس سنگل بنچ کی بجائے دو رکنی بنچ کے پاس فکس ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن