2017ءمیں مہنگائی پچھلے سال کی نسبت 0.19 فیصد بڑھی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 3.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی افراط زر سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2016 ءکے مقابلے میں اگست 2017 ءمیں مہنگائی کی شرح 3.42 ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست 2017 میں مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد اضافہ ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں پیاز 44 فیصد، آم 42 فیصد، ادرک 31 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سیب 26 فیصد، چائے 24 فیصد اور مٹن 98 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 27 فیصد، لہسن 25 فیصد، دال چنا 20 فیصد، دال مسور 19 فیصد، دال مونگ 18 فیصد اور ٹماٹر 20 فیصد سستا ہوا۔ اس کے علاوہ اروی اور کیلا 17 فیصد جبکہ انگور 16 فیصد سستے ہوئے۔