• news

امریکہ کو پاکستان کی زیادہ ضرورت، اسکے بغیر افغانستان سے نہیں نکل سکتا: برطانوی تھنک ٹینک

لندن(آئی این پی)برطانوی تھنک ٹینک نے کہاہے کہ امریکہ کو پاکستان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، پاکستان کے بغیر امریکہ افغانستان سے نہیں نکل سکتا۔امریکی دھمکیوں کے بعد پاکستان میں سول ملٹری تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں،پاکستان کے فوجی آپریشنز کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ برطانوی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکومت پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھے کیونکہ اسے پاکستان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور پاکستان کے بغیر امریکہ افغانستان سے نہیں نکل سکتا۔رپورٹ کے مطابق امریکی دھمکیوں سے پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ کو متحد ہونے میں مدد ملی ہے اور ان کے درمیان تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں ۔ فوجی آپریشنوں کی کامیابی،اقتصادی بحالی اور چینی مدد نے پاکستان کے اعتماد کو تقویت دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا پاکستان کے فوجی آپریشنز کو دنیا بھر میںسراہا گیا ہے۔ پاک چین دوستی مضبوط ہے۔امریکی دھمکیوں کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری پر کام مزید تیز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن