آدھے کشمیری مر گئے، آدھے اندھے ہو چکے، ایسے میں پولیس نوکری نہیں کر سکتا : بھارتی کانسٹیبل احتجاجاً مستعفی
سرینگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پولیس کانسٹیبل نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔ کانسٹیبل رئیس نے اپنے مستعفی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ ذرائع کے مطابق مستعفی کانسٹیبل رئیس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آدھے کشمیری مر چکے، آدھے اندھے ہو گئے، ایسے میں پولیس کی نوکری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات خراب ہو چکے ہیں۔ نہ تھمنے والا طوفان بریا ہے، یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں۔