لیسوتھو کے آرمی چیف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
ماسیرو(آئی این پی)جنوبی افریقہ سے چاروں طرف گھرے ہوئے ملک لیسوتھو کے آرمی چیف کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیسوتھو کے آرمی چیف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے آرمی چیف کے دفتر میں گھس کر انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ دوسری جانب جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے لیسوتھو کے آرمی چیف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ زوما نے عوام کو صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔