قومی کرکٹ ٹیم آج سے ورلڈ الیون کیخلاف تیاری شروع کریگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ الیون کے خلاف تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سے تیاریاں شروع کریگی۔ محمد عامر چند روز میں باپ بننے والے ہیں۔ رومان رئیس کی شادی اور شاداب خان کیربین لیگ کی وجہ سے پہلے روز شرکت نہیں کر سکے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام غیر ملکی کوچز لاہور میں موجود ہیں اور کیمپ میں کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔رومان رئیس پرسوں جبکہ شاداب خان کل کیمپ جوائن کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں16 پچز ہیں مگر میچز درمیان کی پچز پر کرائے جائیں گے۔ بارش کی وجہ سے سٹیڈیم کے اندر اور باہر کافی پانی اکھٹا ہو گیا جسے نکالنے کا کام جاری ہے۔