• news

ورلڈ الیون کےخلاف کھلاڑیوں کےلئے رنز بنانے کا بہترین موقع ہے،سرفراز احمد

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کےخلاف کھلاڑیوں کےلئے رنز بنانے کا بہترین موقع ہے۔ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے نا صرف ملک کے ویران میدان آباد ہوں گے بلکہ ورلڈ الیون کے دورہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ قذافی سٹیڈیم میں معاملہ زرا مختلف نوعیت کا ہوگا اور کھلاڑیوں کے لیے یہاں رنز بنانے کے مواقع موجود ہیں۔سرفراز احمد نے ٹیم سلیکشن کے سوال پر کہا کہ دو فاسٹ بولنگ آل راو¿نڈر رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش متوقع ہے لہذا اس لیے ممکن ہے کہ وہ کچھ میچ چھوڑ سکتے ہیں۔سرفراز احمد نے پاکستان میں صرف ایک ٹی 20 کھیلا ہے اور 22 مئی 2015ءکو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دو کیچ کرنے کیساتھ وہ تین رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن