• news

گورنر سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی حجاج کرام کو واپس لانے والی پہلی پرواز پی کے732 کے ذریعے بدھ کی صبح کراچی ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشرف رسول نے خیر مقدم کیا، گورنر ہاو¿س آمد پر گورنر سیکرٹریٹ کے عملہ نے گورنر سندھ کا استقبال کیا اور انہیں حج کی مبارکباد پیش کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حج کے روح پرور اجتماع میں مجھ سمیت پاکستانی حجاج کرام اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر اسلام اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرتے رہے اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار نظر آئی، ہر ایک پاکستان کی فکر میں نظر آیا جو ان کی وطن سے والہانہ محبت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کی سعادت میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
گورنر حج

ای پیپر-دی نیشن