• news

چیچہ وطنی: کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تحریک انصاف کا ترانہ بجانے پر مخالفین کی فائرنگ‘ 3 افراد زخمی

چیچہ وطنی (نامہ نگار) کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تحریک انصاف کا ترانہ بجانے پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا کہ نواحی گاﺅں 167/9-Lمیں تنویر حسین اور اس کے ساتھیوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا اس دوران تحریک انصاف کے ترانے بجائے جاتے رہے جس پر مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے تنویر حسین ، محمد شاہد جاوید اور محمد اطہر زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کی خبر ملنے پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں میجر (ر) غلام سرور، چوہدری نعیم رشید اوریو سی ناظم چوہدری ساجد بشیر زخمیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
3 افراد زخمی

ای پیپر-دی نیشن