• news

افغان سرحد سے اغوا ہونے والے 16لڑکوں کا دوسرے روز بھی سراغ نہ مل سکا

لنڈی کوتل (اے این این) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحدی علاقے سے اغواءہونے والے 16لڑکوں کا دوسرے روز بھی سراغ نہیں مل سکا جس کے باعث ورثاء شدید پریشانی کا شکار ہےں جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بچوں کی تلاش جاری رہے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان 17 لڑکوں کو اغوا کر لیا تھا جو سیر کرنے کے لیے اس سرحدی علاقے میں آئے تھے۔پولٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ سرحدی گاو¿ں عادل خٹ میں پیش آیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ اغوا کیے جانے والے لڑکوں میں سے ایک اغواکاروں کے قبضے سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اس لڑکے نے انتظامی عہدیداروں کو بتایا کہ اغوا کاروں کی تعداد 10تھی اور وہ اسلحہ سے لیس تھے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے مقامی قبائلی رہنماو¿ں کے ذریعے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
لڑکے/اغوا

ای پیپر-دی نیشن