• news

بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے اجازت ناموں سے متعلق پالیسی تیار

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے اجازت ناموں کے اجراءسے متعلق نئی پالیسی تیار کر لی جو منظوری کےلئے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھیج دی گئی ہے ، وزیرداخلہ کی منظوری کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ احسن اقبال نے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے این او سی کے اجراءکو آسان بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق نئی پالیسی چوہدری نثار علی خان کی طرف سے تیار کروائی گئی پالیسی سے یکسر مختلف ہے ۔ احسن اقبال کی ہدایت پر تیار کردہ نئی پالیسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے خواہشمند شہریوں کےلئے کافی آسان بنایا گیا ہے تاکہ سکیورٹی خدشات کے باعث بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے شہری کو فوری طور پر این او سی جاری ہوسکے ۔تاہم نئی پالیسی میں بھی بلٹ پروف گاڑی کےلئے این او سی کے اجراءسے قبل سکیورٹی ایجنسیز کی کلیئرنس کو لازمی قراردیا گیا ہے۔
بلٹ پروف گاڑیاں

ای پیپر-دی نیشن