سمندری طوفان ”ارما“ سے کیریبئن جزائر میں تباہی، متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، ائرپورٹ بند
پیرس (بی بی سی+ این این آئی+ نیٹ نیوز) فرانس نے کہا ہے کہ بحیریہ اقیانوس میں آنے والے انتہائی طاقتور طوفان ارما نے کیریبیئن جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے وزیرداخلہ جیراڈ کولام نے کہا ہے کہ سینٹ مارٹن کی سب سے مضبوط 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ بحرہ اوقیانوس کی تاریخ کا آفت انگیز سمندری طوفان ارما 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف جزائر سے ٹکرا رہا ہے۔سمندری طوفان ارما کو طوفان فائیو کے زمرے میں رکھا ہے جو طوفانوں کی سب سے خطرناک کیٹیگری تصور کیا جاتا ہے امریکہ کے ہویورکن سینٹر کے مطابق دو سو پچانوے فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں برودا سے ٹکرا گئیں ہیں باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کی جان و مال کے بارے میں سخت خدشات پائے جاتے ہیں اینٹیگا سمندری طوفان ارما کی اگلی منزل ہے سمندری طوفان ارما کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کیبریبین جزائر سے ٹکرانے کے بعد پروٹو ریکو ڈومپنگ ریپبلک ہسپنیولا اور کیوبا سے ہونا ہوا سنیچرنگ امریکی ریاست فلور ریڈا تک پہنچ جائے گا۔ فلوریڈامیں حکام نے مغربی علاقوں میں لوگوں کو لازمی طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا پورٹوریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی اینٹیگوا اوبرزور کے مطابق اینٹیگوا اس طوفان سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور گھروں کو چھتیں اڑ گئیں ہیں۔ کیبریبئن جزائر پر ائرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔ طوفان کا دائرہ یورپی ملک فرانس کے برابر ہو گیا ہے برطانوی میڈیا کے ارما بحرا وقیانوس میں آنے والا طاقتور ترین طوفان ہے۔