• news

اسلام آباد: 64 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق اسلام آباد میں 64 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کل 68 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 68 میں سے 64 کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شہر سے 37، دیہی علاقوں سے 15 کیسز سامنے آئے۔
تصدیق

ای پیپر-دی نیشن