• news

ٹنڈو الہ یار: چھٹی کے روز بنک سے ایک کروڑ کا سونا غائب

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجان آباد علاقے جھنڈرو محلے میں قائم نجی بینک میں ایک کروڑ روپے مالیت کی چوری گھر کے بھیدی چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار پولیس نے مقدمہ درج کر کے عدالت سے 5 روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں قائم نجی بنک میں عید کی چھٹیوں کے دوران ایک کروڑ مالیت کی چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب بنک مینجر نے عید کی تعطیلات کے بعد بنک کھولا اور لاکر چیک کیا تو لاکر کھلا ہوا تھا جس کے بعد بنک منیجر نے سی سی ٹی کیمرے کی مدد سے چوری کرنے والوں کی شناخت کی۔ سکیورٹی گارڈز سے معلومات کی تو اس نے بتایا کہ بنک کا کیشئر ایک عورت کے ساتھ رات کو بنک آیا اور کہا کہ مجھے بینک میں کام ہے جس کے بعد کیشئر غلام عباس، اس کی بیوی میرا اور چوکیدار نفیس راجپوت نے بنک کے لاکر سے تقریباً 86 گولڈ بیگ جس کی مالیت 73لاکھ 10ہزار روپے اور نقد 17 لاکھ 69ہزار 453 روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔ نجی بنک کے منیجر کی درخواست پر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے تفتیش کے لئے 5 روز کا ریمانڈ حاصل کیا۔
بنک چوری

ای پیپر-دی نیشن