• news

پاکستان اللہ کا انعام‘ حفاظت وسلامتی ہم سب کا فرض ہے: وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے اور اس کی حفاظت وسلامتی ہم سب کا فرض ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام جنہوں نے بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہے اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مقبوضہ جموںوکشمیر کے گلی محلہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ان شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت وتحسین پیش کرتے ہیں، یہ قربانیاں بھی دفاع پاکستان کےلئے ہیں۔ ستمبر 1965ءمیں افواج پاکستان نے وطن کے دفاع کےلئے قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی اس پر پوری قوم کو فخر ہے، دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آزاد حکومت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر

ای پیپر-دی نیشن