• news

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب‘سی سی آئی فیصلوں پر عملدرآمد، 6 نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کریں گے۔ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد اور 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ سی سی آئی کے آئندہ اجلاس سے متعلق تیاری بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔ اجلاس میں چھٹی خانہ و مردم شماری کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ مردم شماری عبوری نتائج پر انتخابات کرانے کے لیے ترمیم کی تجویز بھی زیرغور آئے گی۔ اجلاس میں ایل این جی درآمد سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ گیس فیلڈ کے اطراف 5 کلومیٹر کی حدود میں گیس فراہمی پر بھی غور ہو گا۔ ایچ ای سی، دیگر اداروں سے متعلق معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔ صوبوں کے مالی و اختیاراتی امور پر عملدرآمد پر بھی غور ہو گا۔
بین الصوبائی کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن