نیتھن کی تباہ کن باﺅلنگ‘آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرا ٹیسٹ ہر ادیا
چٹا گانگ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ نیتھن لیون کی تباہ کن باﺅلنگ کی وجہ سے میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 157رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ مشفیق الرحیم 31‘مومن الحق چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نیتھن لیون نے ساٹھ رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کینگروز کو 86رنز کا ہدف ملا جوتین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ نیتھن لیون نے پہلی اننگز میں سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ‘میچ میں تیرہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔